Friday 8 May 2015

پیزلي: گلاسکو یونیورسٹی کی بیس سالہ طالبہ مہیری بلیک نے الیکشن جیت کر تین صدیوں کے دوران منتخب ہونے والی سب سے کم عمر پارلیمٹیرین کا اعزاز حاصل کرلیا ہے



پیزلي: گلاسکو یونیورسٹی کی بیس سالہ طالبہ مہیری بلیک نے الیکشن جیت کر تین صدیوں کے دوران منتخب ہونے والی سب سے کم عمر پارلیمٹیرین کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
فٹ بال اور میوزک کی شوقین مہیري بلیک گلاسگو یونیورسٹی میں سیاست اور پبلک پالیسی کے شعبے میں زیرِ تعلیم ہیں۔
مہیري بلیک کو تاحال یونیورسٹی آف گلاسگو سے اپنا فائنل امتحان پاس کرنا ہے تاہم ان کے سیاسی کرئیر کا عملی آغاز ہو چکا ہے۔
مہیری بلیک نے 5 ہزار سے زائد ووٹ لے کر لیبر پارٹی کے سینیئر لیڈر الیگزینڈر ڈگلس کو پیزلي کے حلقے سے شکست دی ہے۔
مہیری بلیک — فوٹو: اے ایف پی
مہیری بلیک — فوٹو: اے ایف پی
مہیری 350 برس میں پہلی بار برطانوی دارالعوام کی سب سے کم عمر رکن بن گئی ہیں۔
الیکشن جیتنے کے بعد مہیري کا کہنا تھا کہ اس حلقے اور پورے سکاٹ لینڈ کی آواز کو اٹھانا انکے لیے اس الیکشن کا اہم مسئلہ تھا۔
مہیري نے کہا کہ ان کا حلقہ کئی دہائیوں سے مسائل کا شکار ہے اور یہاں بہت سے لوگ خطے غربت کی سطح پر زندگی گزار رہے ہیں اور فوڈ بینکس سے کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ عہد کرتی ہیں کہ وہ ناصرف سکاٹ لینڈ بلکہ پورے برطانیہ میں اصلاح کی کوشش کریں گی۔

No comments:

Post a Comment