Thursday 7 May 2015

واضح رہے کہ 2 اگست 2013 کو گورنر پنجاب کے منصب پر فائز ہونے والے چوہدری محمد سرور نے رواں برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا





لاہور: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب مقرر کردیا گیا۔
صدر مملکت ممنون حسین نے رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب مقرر کیا، جس کی منظوری وزیراعظم نواز شریف نے دی۔
نو منتخب گورنر کی جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی ، جس میں انھوں نے قیادت کی توقعات پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ 2 اگست 2013 کو گورنر پنجاب کے منصب پر فائز ہونے والے چوہدری محمد سرور نے رواں برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
1949 میں جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رفیق رجوانہ 2012 میں جنرل سیٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے۔
رفیق رجوانہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجہ امور، لاء جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس اور گورنمنٹ اشورنسز کے رکن بھی ہیں۔
گورنر کے عہدے پر براجمان ہونے والے رفیق رجوانہ کمیٹی ان رولز آف پروسیجرز اینڈ پیرولجز، سینیٹ ہاؤس کمیٹی اور ڈی وولوشن عمل کے ممبر بھی ہیں ۔


No comments:

Post a Comment