Sunday 3 May 2015

ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر ذوالفقار مرزا کا پولیس اسٹیشن پر




ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر ذوالفقار مرزا کا پولیس اسٹیشن پر دھاوا اور توڑ پھوڑ

بدین: ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے ساتھیوں کے ہمراہ ماڈل پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔
 نیوز کے مطابق ذوالفقار مرزا اپنے ایک ساتھی ندیم مغل کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ماڈل پولیس اسٹیشن بدین پہنچ گئے اور تھانے میں موجود پولیس افسر سے بدتمیزی کرتے ہوئے میز کا شیشہ توڑا اور پولیس افسر کا موبائل اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔ ذوالفقارمرزا نے اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے تاجروں کی دکانوں پر بھی تالے لگادیئے۔
ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اور ان کے خلاف انتقامی کارروائی بالکل بھی برداشت نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا یہ قصور ہے کہ انہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا، ذوالفقار علی بھٹو کے لئے کوڑے کھائے، جیلیں کاٹیں اور بینظیر بھٹو کو اپنی ماں، بیٹی اور بہن سمجھ کر ان کا ساتھ لیکن باہر سے مسلط ہونے والے آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کی پارٹی کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے، آصف علی زرداری کی پیسوں کی حوس ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف مقامی تاجر کی مدعیت میں ماڈل پولیس اسٹیشن میں ہی ذوالفقارمرزا اور 20 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ہنگامہ آرائیم، توڑ پھوڑ اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment