Tuesday 12 May 2015

ملتان: الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 ساہیوال سے تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دے دیا ہے


   


ملتان: الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 ساہیوال سے تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دے دیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل ملتان کے جج رانا زاہد نے محمد ایوب کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے این اے 162 ساہیوال سے تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ ٹریبونل نے الیکشن کمیشن سے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ درخواست گزار محمد ایوب کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز پر الیکشن ٹریبونل کے سامنے اپنے اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ رائے حسن نواز تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر بھی ہیں۔

Monday 11 May 2015

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر 'ایک انچ' بھی تبدیلی نہیں کی گئی، اگر ایک انچ کی تبدیلی ثابت ہوجائے تو اپنا منصب چھوڑ دوں گا




اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر 'ایک انچ' بھی تبدیلی نہیں کی گئی، اگر ایک انچ کی تبدیلی ثابت ہوجائے تو اپنا منصب چھوڑ دوں گا۔
ڈان نیوز کے مطابق احسن اقبال نے سینیٹ اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان آج چین کے اربوں ڈالروں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔
انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اگر ہم نے اختلافات کے باعث یہ موقع ضائع کردیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی۔

one of memorable day in my life 11th May A Day When lion Roars every where






one of memorable day in my life 11th May A Day When lion Roars every where

Sunday 10 May 2015

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 125 میں دھاندلی کے حوالے سے سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا۔



اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 125 میں دھاندلی کے حوالے سے سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا۔
جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سعد رفیق کی جانب دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن ٹریبونل سے انتخابات کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔

Friday 8 May 2015

لندن: برطانوی انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی نے 331 نشستیں جیت کر تاریخی فتح حاصل کرلی ہے جبکہ ان کی حریف لیبر پارٹی 232 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے






لندن: برطانوی انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی نے 331 نشستیں جیت کر تاریخی فتح حاصل کرلی ہے جبکہ ان کی حریف لیبر پارٹی 232 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔
برطانوی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرکے ڈیوڈ کیمرون ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے جارہے ہیں اور انہوں نے ملک کی نئی کابینہ کے چند ناموں کا اعلان بھی کر دیا۔
نئی کابینہ میں جارج آسبورن کو چانسلر، تھیرسا مے کو سیکرٹری داخلہ، فلپ ہیموند کو سیکرٹری خارجہ اور مائیکل فیلن کو سیکرٹری دفاع نامزد کیا گیا ہے۔
انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیوڈ کیمرون نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر پریس کانفرنس میں یورپی یونین کی ممبر شپ کے حوالے سے ریفرینڈم کروانے اور اسکاٹ لینڈ کو اختیارات کی منتقلی کے وعدے کو پورا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
کیمرون نے کہا کہ ’یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے ریفرینڈم ضرور ہوگا، ہم ملک کو متحد کریں گے اور ایک قوم کی نمائندہ پارٹی بن کر حکومت کریں گے‘۔
اسکاٹ لینڈ میں ایس این پی نے 59 میں سے 56 سیٹیں لے کر لیبر پارٹی کا صفایہ کر دیا ہے جس پر لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے شکست کی ذمہ داری قبول کی ہے اور وہ مستعفی ہوگئے ہیں۔
ایڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے کہ پارٹی کو انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں وہ سبقت نہیں ملی جس کے وہ خواہشمند تھے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ پارٹی کو قوم پرستی کی لہر نے ڈبو دیا ہے۔
سال 2010ء میں 50 نشستیں حاصل کرنے والی لبرل ڈیموکریٹس کے لیے بھی حالیہ انتخابات کے نتائج خوفناک ثابت ہوئے اور وہ 8 نشتیں ہی حاصل سکی ہے، جبکہ یوکپ کے رہنما نائیجل فراج تھینٹ ساؤتھ کی نشست جیتنے میں ناکام رہے، جس پر دونوں رہنماؤں نے بھی استعفے دے دیے ہیں۔
برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ٹرن آوٹ 66 فیصد رہا ہے

پیزلي: گلاسکو یونیورسٹی کی بیس سالہ طالبہ مہیری بلیک نے الیکشن جیت کر تین صدیوں کے دوران منتخب ہونے والی سب سے کم عمر پارلیمٹیرین کا اعزاز حاصل کرلیا ہے



پیزلي: گلاسکو یونیورسٹی کی بیس سالہ طالبہ مہیری بلیک نے الیکشن جیت کر تین صدیوں کے دوران منتخب ہونے والی سب سے کم عمر پارلیمٹیرین کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
فٹ بال اور میوزک کی شوقین مہیري بلیک گلاسگو یونیورسٹی میں سیاست اور پبلک پالیسی کے شعبے میں زیرِ تعلیم ہیں۔
مہیري بلیک کو تاحال یونیورسٹی آف گلاسگو سے اپنا فائنل امتحان پاس کرنا ہے تاہم ان کے سیاسی کرئیر کا عملی آغاز ہو چکا ہے۔
مہیری بلیک نے 5 ہزار سے زائد ووٹ لے کر لیبر پارٹی کے سینیئر لیڈر الیگزینڈر ڈگلس کو پیزلي کے حلقے سے شکست دی ہے۔
مہیری بلیک — فوٹو: اے ایف پی
مہیری بلیک — فوٹو: اے ایف پی
مہیری 350 برس میں پہلی بار برطانوی دارالعوام کی سب سے کم عمر رکن بن گئی ہیں۔
الیکشن جیتنے کے بعد مہیري کا کہنا تھا کہ اس حلقے اور پورے سکاٹ لینڈ کی آواز کو اٹھانا انکے لیے اس الیکشن کا اہم مسئلہ تھا۔
مہیري نے کہا کہ ان کا حلقہ کئی دہائیوں سے مسائل کا شکار ہے اور یہاں بہت سے لوگ خطے غربت کی سطح پر زندگی گزار رہے ہیں اور فوڈ بینکس سے کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ عہد کرتی ہیں کہ وہ ناصرف سکاٹ لینڈ بلکہ پورے برطانیہ میں اصلاح کی کوشش کریں گی۔

Pakistan International Airlines rising from the losses and into the skies.



Pakistan International Airlines rising from the losses and into the skies.